Sunday, September 8, 2024

لاہور: این اے ایک سوبیس کا دنگل کل سجے گا

لاہور: این اے ایک سوبیس کا دنگل کل سجے گا
September 16, 2017

لاہور (92 نیوز) این اے ایک سوبیس کے ضمنی معرکے کابگل بج گیا۔ لاہور میں این اے ایک سوبیس کے حلقے میں ہونے والے الیکشن کل ہوں گے۔  الیکشن کے تمام دوسوبیس پولنگ اسٹیشنز حساس قراردے دیئے گئے۔فوج کی نگرانی میں میدان سجے گا جس میں چوالیس امیدوارمدمقابل ہیں۔

دنیا کی نظریں اس وقت این اے ایک سوبیس کے ضمنی الیکشن پر لگی ہیں۔

یہ نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہوئی۔

حلقے میں تین لاکھ اکیس ہزارسات سوچھیاسی ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اناسی ہزار سات سوبیالیس ہے۔

جب کہ خاتون ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزار ایک سوچوالیس ہے۔

 دوسوبیس پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک سوتین پرمرد اٹھانوے پرخواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

انیس پولنگ اسٹیشن پرمرد و خواتین اکٹھے ووٹ ڈال سکیں گے۔

اس لحاظؓ سے پانچ سوتہترپولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔

جن میں سے تین سوبارہ مردوں اور دوسواکسٹھ خواتین کے لئے مختص ہیں۔

تحرباتی طورپرانتالیس پولنگ اسٹیشنز پر سوبائیومیٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔

جن پربائیومیٹرک ووٹ کا تجربہ کیا جائے گا۔

پولنگ سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں شروع کر دی گئی ہے ۔

 اہم حریف مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد ہیں۔

پیپلزپارٹی کے فیصل میر، جماعت اسلامی کے ضیا ءالدین انصاری اور آزاد امیدوار یعقوب شیخ و دیگر بھی اپنی قسمت آزمائیں گے۔