Monday, September 16, 2024

لاہور: ایل ڈی اے کی کارروائی ، 13 غیرقانونی شادی ہال سیل

لاہور: ایل ڈی اے کی کارروائی ، 13 غیرقانونی شادی ہال سیل
February 8, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور میں ایل ڈی اے کی غیرقانونی شادی ہالز کےخلاف کارروائی جاری ہے۔۔۔گلشن راوی  کے علاقے میں تیرہ شادی ہال سیل کردئیے گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اے کا کہنا ہےسیل کئے جانے والےشادی ہالز نے نقشے منظور نہیں کروائے تھےکچھ شادی ہالز میں پارکنگ کی جگہ قوانین کے مطابق نہیں چھوڑی گئی تھی غیرقانونی شادی ہالوں کےخلاف کارروائی کے دوران سیل کئے جانےوالے میرج ہالز میں کوئین،ملہاراورمحل خاص شامل ہیں۔ گلشن راوی کے علاقے میں ہی ایوان عروسی،ملن ،فائیوسٹار،حنامحل اورانمول بینکوئٹ ہال کو بھی سیل کیا گیا ہےجبکہ غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے پر فضل بینکوئٹ ہال ،ریکس میرج ہال،گارڈینیا میرج ہال،گلشن اور معراج پیلس کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔