Sunday, September 8, 2024

لاہور : ایئرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی

لاہور : ایئرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی
March 27, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکموت لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل  ایئر پورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق قومی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی کے وطن واپسی کے موقع پر شدید نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا ۔ شائقین کرکٹ نے رات گئے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ساتھ ہی شیم شیم کے نعرے لگائے ۔ شائقین کرکٹ نے پوری ٹیم کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔