Saturday, April 20, 2024

لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ میں توسیع کا منصوبہ‘ ٹھیکہ اطالوی کمپنی کے سپرد

لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ میں توسیع کا منصوبہ‘ ٹھیکہ اطالوی کمپنی کے سپرد
May 21, 2016
لاہور (92نیوز) حکومت نے لاہور ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی۔ قومی شاعر علامہ اقبال سے موسوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک وقت میں 7 کے بجائے 22 طیارے پارک کئے جا سکیں گے۔ پارکنگ قومی پھول چنبیلی کی شکل میں بنائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کو قومی ادارے نیسپاک نے تعمیر کیا تھا۔ ایئرپورٹ میں بیک وقت 7 طیاروں کی پارکنگ کی گنجائش تھی۔ اب پارکنگ کی گنجائش 7 سے بڑھا کر 22 طیاروں تک کرنے کا ٹھیکہ اٹلی کی کمپنی ٹیپسائی کو دیا گیا ہے۔ پارکنگ پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کی شکل میں بنائی جائے گی اور یہ پھول لاہور کی فضا سے اترتے ہوئے جہازوں کے ذریعے زمین کو دیکھنے والوں کو انتہائی دلچسپ نظارہ پیش کرے گا۔ تعمیراتی کام اگلے اڑھائی سال میں مکمل ہو گا جبکہ تعمیراتی کام کا ٹھیکہ اٹلی کی جس کمپنی کو دیا گیا ہے وہ ایئرپورٹس کی تعمیرات کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ اسپین کا میڈرڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور برازیل کا ساو پالو ایئرپورٹ بھی یہی کمپنی تعمیر کر چکی ہے۔