Sunday, September 8, 2024

لاہور ایئرپورٹ پر خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم

لاہور ایئرپورٹ پر خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم
January 23, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی آمدورفت کا شیڈول بری طرح درہم برہم۔ پانچ پروازیں منسوخ جبکہ 12 پروازیں تاخیر کا شکارہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور دونوں پروازیں جبکہ شاہین ایئرلائن کی لاہور سے جدہ‘ کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی لاہور سے نیویارک پرواز 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ نیویارک میں شدید برف باری کے باعث پی کے 711 ہفتے کی صبح 6 بج کر 50 منٹ پر روانہ نہ ہو سکی۔ یہ پرواز اتوارکی صبح 6 بج کر 50 منٹ پر نیو یارک روانہ ہو گی۔ پی آئی اے کی لاہور سے ریاض پرواز پی کے 755 گھنٹے سات گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہے۔ یہ پرواز دوپہر ایک بجے روانہ ہونے کا امکان ہے۔ پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اسی طرح پی آئی اے کی لاہور سے بہاولپور پرواز بھی کئی گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے۔ ایئربلیو کی لاہور سے مسقط پروازصبح 10 بجے روانہ ہوناتھی جونہ ہو سکی جبکہ ایئربلیو کی مدینہ منورہ سے لاہور، ابوظہبی سے لاہور جبکہ پی آئی اے کی لاہور سے دمام اور دمام سے لاہور پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکارہیں۔ پی آئی اے کی لاہور سے جدہ‘ کراچی سے لاہور جبکہ شاہین ایئرلائن کی لاہور سے ریاض پرواز بھی تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہے۔