Thursday, April 25, 2024

لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلوی صحافی سے رشوت لینے والا اہلکار گرفتار

لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلوی صحافی سے رشوت لینے والا اہلکار گرفتار
March 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلوی صحافی سے رشوت لینے والا اہلکار وزیراعظم کے نوٹس کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع ائیرپورٹ کے مطابق عمران مظفر سی آئی پی لاونج میں پرائیویٹ کمپنی کا اہلکار ہے ۔ اہلکار عمران مظفر کی شناخت سی سی ٹی وی سے کی گئی ۔

پکڑے گئے ائیرپورٹ اہلکار نے لاہور سے بنکاک جاتے ہوئے ڈینس فریڈ سے رشوت لی ۔ ڈینس فریڈ مین تھائی ائیر کی پرواز 346 کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔ اہلکار عمران مظفر کا ائیرپورٹ انٹری پاس معطل کر دیا گیا۔

آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین سے مبینہ طور پر رشوت لی گئی تھی۔ آسڑیلوی صحافی نے میلورن پہنچتے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ڈینس فریڈمین نے ایئرپورٹ اہلکاروں پر 50 ہزار رشوت لینے کا الزام لگایا۔

ڈینس نے آسٹریلیا پہنچتے ہی سارا ماجرا ویڈیو بیان کی صورت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر ڈالا۔ ڈینس فریڈمین نے کہا ایئرپورٹ حکام نے مدد کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا۔ ایئرپورٹ پر کہا گیا اپنا بٹوا دکھاؤ، جو بھی کرنسی ہے دو۔ ایئرپورٹ پر حکام کے اصرار پر رقم فراہم کی۔ میں سمجھا کہ یہ قانونی ہے مگر یہ کرپشن تھی ۔

 ادھر ایئرپورٹ چیف آپریٹنگ آفیسر نے واقعہ پر نوٹس لے لیا ۔ اے ایس ایف سے 8 مارچ کی سی سی ٹی وہ فوٹیج طلب کی گئی اور واقعہ میں ملوث اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔