Friday, May 3, 2024

لاہور ایئرپورٹ : شدید دھند میں پروازوں کی بحفاظت لینڈنگ کا نظام نصب

لاہور ایئرپورٹ : شدید دھند میں پروازوں کی بحفاظت لینڈنگ کا نظام نصب
November 28, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم نصب کر دیا گیا۔ اب شدید دھند میں بھی پروازیں بحفاظت اتر سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور ائیرپورٹ پر انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ جدید سسٹم قطر حکومت کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیا گیا ہے جس کی بدولت شدید دھند میں بھی پروازوں کی بحفاظت آمدورفت جاری رہے گی۔ لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ نئی دہلی کے بعد اس سسٹم سے لیس ہونیوالا ایشیا کا دوسرا ہوائی اڈہ ہے۔ اس سسٹم کی تنصیب سے ناصرف سیفٹی یقینی بنائی جا سکے گی بلکہ وقت کی بھی بچت ہوگی۔