Friday, May 10, 2024

لاہور ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

لاہور ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
November 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی ہوئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق دوران تلاشی مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اے این ایف حکام کا کہنا تھا منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ بیگ  میں چھپایا گیا تھا۔ ملزم بنام محمد عثمان ولد محمد ادریس جو کہ پاکستان سے دوحا جارہا تھا کو منشیات کے ساتھ  رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔