Sunday, May 19, 2024

لاہور ایئر پورٹ، حساس اداروں کی کارروائی، 5مشتبہ افراد گرفتا ر

 لاہور ایئر پورٹ، حساس اداروں کی کارروائی، 5مشتبہ افراد گرفتا ر
June 12, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ایئر پورٹ کے گرد و نواح میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر لاہور ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں کا سرچ آپریشن کیا گیااور پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار افراد سے ایئر پورٹ اورمتعدد اہم عمارتوں کےنقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ حساس اداروں نے حراست میں لیئے گئے پانچوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔