Monday, September 16, 2024

لاہور : اٹھارہ ممالک کے سفیروں اور سفارتی عملے کی پاکستانی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک

لاہور : اٹھارہ ممالک کے سفیروں اور سفارتی عملے کی پاکستانی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک
January 30, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کامثبت امیج اجاگرکرنےکےلیے لاہورمیں سفارتکاروں کی کہکشاں سج گئی  18 ممالک کے سفیروں سمیت سفارتی عملے نے پاکستان کے روایتی  ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر خوبصورت واک کی جبکہ  حاضرین نے بھی دل کھول کرداد دی۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکےالحمراہال میں کلرآف پاکستان کےنام سے ہونے والے فیشن شو کامقصد 2005ء میں پاکستانی میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ کرنا تھا ۔ اس رنگارنگ فیشن شو میں اٹھارہ ممالک کےسفرا اورسفارتی عملےنے پاکستان کے مختلف علاقوں کےپہناوے زیب تن کرکے شائقین سے دادسمیٹی ۔ عروسی اور پارٹی  ملبوسات پہنے سفیروں نے ریمپ پررنگ بکھیرے تو شائقین نے تالیا ں بجا کر زبردست استقیال کیا ۔ اپنی نوعیت کےمنفردشو میں جاپان کے سفیر نے اپنے ملک کاروایتی سازبجاکرماحول کوگرمادیا  ،سبزہلالی پرچم کی مناسبت سے سبزوسفید رنگوں پرمشتمل ملبوسات بھی خاص طور پر تیار کیے گئے تھے جگمگاتی روشنیوں سے سجے اس فیشن شوکےآخرمیں پاکستانی ملی نغمے دل دل پاکستان پراٹھارہ ممالک کےسفیروں اور سفارت کاروں نے پاکستان سے اپنی محبت کا خوب صورت اظہار کیا  ۔