Friday, March 29, 2024

لاہور اورنج لائن ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی ، مشیر اطلاعات

لاہور اورنج لائن ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی ، مشیر اطلاعات
July 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ لاہور اورنج لائن ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ  اورنج لائن منصوبہ قطعاً سیاسی نہیں ہے، ہمیں ہدایت کی گئی تھی کوئی منصوبہ رکنا نہیں چاہیے، اورنج لائن جلد مکمل ہو جائے گی۔