Saturday, April 20, 2024

لاہور : اورنج لائن منصوبے کی زد میں پلازہ آنے پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش

لاہور : اورنج لائن منصوبے کی زد میں پلازہ آنے پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش
May 6, 2016
لاہور(92نیوز)اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی زد میں پلازہ آنے پر دلبرداشتہ نوجوان نے خود کوگولی مارلی ، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا شہری جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے رہائشی چھتیس سالہ عبدالقدیر کا پلازہ اورنج لائن منصوبے کی زد میں آ گیا  زندگی بھر کی جمع پونجی لٹنے اور کاروبار تباہ ہوجانے پر وہ ڈپریشن کا شکار ہو گیا عبدالقدیر نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر فائرنگ کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عبدالقدیر کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ قدیر ان کا اکلوتا بھائی ہے  اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے کاروبار تباہ ہونے پر وہ شدید پریشان رہتا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق عبدالقدیر وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔