Thursday, April 25, 2024

لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنیوالے مزدوروں پر دیوار گر گئی، سات مزدور جاں بحق، چار زخمی

لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنیوالے مزدوروں پر دیوار گر گئی، سات مزدور جاں بحق، چار زخمی
May 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں جی ٹی روڈ پر قائداعظم انٹرچینج کے قریب اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں پر دیوار گر گئی جس سے سات مزدور جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش اور آندھی کے باعث زیرتعمیر عمارت کی دیوار قائداعظم انٹرچینج کے قریب اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کے خیمے پر گر گئی جس سے سات مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے لاشوں  کو نکالا۔ تمام لاشوں کو ڈیڈ ہاوس اور  زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔