Saturday, April 27, 2024

لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند کا راج .... حد نگاہ صفر

لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند کا راج .... حد نگاہ صفر
January 3, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور شہر میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ بارش نہ ہونے سے دھند میں اضافے کی وجہ سے موٹر وے بند اور جی ٹی روڈ پر بھی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے کہ وجہ سے دھند کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا جس سے لاہور شہر میں ڈیفنس‘ اقبال ٹاون‘ کینال ویو‘ ،ٹھوکر نیاز بیگ اور ڈی ایچ اے میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔ موٹر وے شدید دھند کی بنا پر بند کر دی گئی اور لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو بابو صابو انٹر چینج پر روک لیا گیا۔ لاہور سے اسلام آباد جاتے وقت بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہے۔ موٹروے حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی موٹروے کھول د ی جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بار ش کا کوئی امکان نہیں۔