Wednesday, April 24, 2024

لاہور اور گرد ونواح میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

لاہور اور گرد ونواح میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
June 13, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور اور گرد ونواح میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور شہر میں ٹھنڈی ہواوں اور آسماں پر کالے بادلوں نے ڈیرے جما لیے، الصبح وقفے وقفے سے برسنے والی بارش نے گرمی کو شکست دیدی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر آسمان پر بادلوں کا راج رہے گا
اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج ہوا 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہے گا۔

ادھر بارش کے باعث لسیکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی بھی بند رہی۔