Monday, May 6, 2024

لاہور اور کراچی آلودہ شہروں میں شمار ، سانس لینا دشوار

لاہور اور کراچی آلودہ شہروں میں شمار ، سانس لینا دشوار
October 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) درختوں کی کٹائی ، بڑھتی آبادی اور ماحول دشمن اقدامات نے لاہور کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر بنا دیا ،  روشنیوں کا شہر کراچی بھی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا آلودہ ترین  شہر بن گیا۔ باغوں کا شہر لاہور  جو اپنی خوبصورتی اور ترو تازہ ہوا کی وجہ سے اپنا ایک مقام رکھتا تھا  اب عالمی ادارے آئی کیو ائیر کی ودرجہ بندی  میں سب سے آلودہ شہر بن چکا ہے ۔ صرف آج  کی دن بات کریں تو ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاء انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک بن چکی ہے اور اگلے تین دنوں تک شہریوں کو سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ شہر لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی وجوہات میں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور دیگر ذرائع آمد و رفت سے پھیلتا دھواں ، فیکٹریوں بھٹوں  سے  دھویں کا اخراج اور فصلوں کی باقیات کو جلایا جانا ہے جو ہوا کو مسلسل آلودہ کر رہاہے ۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی آئی کیو ائیر کی سب سے آلودہ شہروں کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ شہر میں بڑھتی آبادی، بے ہنگم ٹریفک، کوڑے کو جلانے اور تیزی سے ختم ہوتے سبزے نے سمندر کے کنارے آباد اس شہر کی فضاؤں کو زہریلا بنا دیا ہے۔