Thursday, April 25, 2024

لاہور اور پشاور کے نان بائیوں کا روٹی اور نان  مہنگا کرنیکا فیصلہ

لاہور اور پشاور کے نان بائیوں کا روٹی اور نان  مہنگا کرنیکا فیصلہ
July 11, 2019
لاہور  ( 92 نیوز)  آٹا اور گیس مہنگی ہونے کے بعد لاہور اور پشاور کے نان بائیوں نے نان اور روٹی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں نان روٹی ایسوسی ایشن نے غریب عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ، نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان  20 روپے اور روٹی 15 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ادھر پشاور میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی نے نان اور روٹی  کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہونا شروع کردیا ، نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان  20 روپے اور روٹی 15 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا،،صدر نان روٹی ایسوسی ایشن  آفتاب گل کا کہنا ہے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 3 روز کا وقت مانگا ہے، پیر سے ہر صورت نئی قیمت کااطلاق کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  جی ایس ٹی کے نفاذ سے آٹا مہنگا ہوا ،  بجلی اور گیس کے نرخ حکومت نے کئی گنا بڑھا دیے ۔ دوسری جانب  پشاور میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی ، تندور بھی بند، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ شہریوں کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمت میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور حکومت سے معاملے کے حل کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب  پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئی ، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی قیمتوں کو بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ، کہا کہ  حکومت کی جانب سے 42 ارب روپے سبسڈی دی جا رہی ہے نان 10 روپے اور روٹی 6 روپے کی ہی فروخت ہو گی۔