Sunday, September 8, 2024

لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان میٹرو پروجیکٹ پر بھی کام تیزی سے جاری

لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان میٹرو پروجیکٹ پر  بھی کام تیزی سے جاری
June 4, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی میڑو  بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ،جون دو ہزار سولہ کے بعد شہری جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور راولپنڈی کے بعد ملتان کے باسیوں کیلئے بھی خوشخبری ہے کہ  ساڑھے  اٹھارہ کلومیٹر روٹ پر میٹرو بس اگلے برس تک دوڑے گی،تیس ارب روپے لاگت کا منصوبہ جون دو ہزار سولہ تک مکمل ہو جائے گا۔ ڈیڈ لائن پر کام مکمل کرنے کے لئے مختلف کمپنیاں دن رات کام میں مصروف ہیں ۔ منصوبےکے مطابق بائیس پسنجر اسٹیشن بنائے جائیں گے جبکہ بارہ کلومیڑ طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا۔ شہریوں نے ملتان میں میڑوبس سروس کو خوش آئند قرار دیا ہے،طلبا کے مطابق انہیں زیادہ فائدہ ہوگا۔ میڑو بس سروس سے یومیہ ستانوے ہزار افراد مستفید ہونگے ،اڑتالیس بسیں ٹریک پر دوڑیں گی جبکہ کرایہ صرف بیس روپے ہوگا۔