Friday, March 29, 2024

لاہور اور راولپنڈی میں سلنڈر دھماکوں سے 7 افراد جھلس گئے

لاہور اور راولپنڈی میں سلنڈر دھماکوں سے 7 افراد جھلس گئے
November 1, 2015
لاہور / راولپنڈی (92نیوز) لاہور کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجہ میں تین افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سوسائٹی ملت چوک میں آٹو سپیئر پارٹس کی دکان میں رکھا گیس کا سلنڈر اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب دکان کی دیوار کے ساتھ موجود ہوٹل میں پکوانوں کے نیچے جلائی گئی آگ سے ایک چنگاری نے سلنڈر کو چھوا۔ دھماکہ ہوتے ہی آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دکان میں موجود بزرگ سمیت تین افراد جھلس گئے۔ ایمرجنسی سروس ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا راولپنڈی کے علاقے میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جامع مسجد روڈ کے علاقے میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کا جسم 50 فیصد تک جھلس چکا ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔