Friday, May 17, 2024

لاہور اور دیگر 8 شہروں میں کورونا کیسز شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے، وزیراعلیٰ بزدار

لاہور اور دیگر 8 شہروں میں کورونا کیسز شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے، وزیراعلیٰ بزدار
April 6, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ پر فکرمند ہوگئے، اسپتالوں میں رش بڑھنے پر سسٹم پر دباؤ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔ کورونا کی وجہ سے ہسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے، ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں لاہور اور دیگر 8 شہروں میں کورونا پازیٹو کیس کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔ عوام ماسک پہنیں، گھر میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں، ورنہ صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے لئے اوراپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کے لئے ماسک پہن کر گھر سے نکلیں، عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے کے لئے حکومتی اداروں سے بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔