Saturday, April 20, 2024

لاہور اور اسلام آباد کو بادلوں نے ڈھانپ لیا، مختلف شہروں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

لاہور اور اسلام آباد کو بادلوں نے ڈھانپ لیا، مختلف شہروں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
June 4, 2015
لاہور (92نیوز) سندھ، بالائی پنجاب اور آزادکشمیر کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور اور اسلام آباد سمیت بعض شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا جبکہ سب سے زیادہ بارش سکھر میں 50ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، شمال مشرقی پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ، میرپورخاص، قلات ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیرمیں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روزکراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور ہلکی بارش نے کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز کراچی سمیت سندھ میں تیز گرد آلود ہواﺅں اور ہلکی بارش نے گرمی کی شدت کو توڑ دیا تیز ہوا چلنے سے کئی درخت اکھڑ گئے اور بعض علاقوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔