Saturday, May 4, 2024

لاہور ،انتخابی وعدہ وفا نہ ہوئے ،کلثوم نواز کا حلقہ خستہ حالی کا شکار

لاہور ،انتخابی وعدہ وفا نہ ہوئے ،کلثوم نواز کا حلقہ خستہ حالی کا شکار
January 8, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) حکومت پنجاب کے لاہور کو پیرس بنانے کے خواب ادھورے ہی رہ گئے ۔ کلثوم نواز کے حلقہ  کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

حکمران عوام سے ووٹ لے کر بہت سے دعوے تو کر جاتے ہیں مگر وہ دعوے صرف باتوں کی حد تک ہی ہوتے ہیں ۔  کلثوم نوز کے حلقہ این اے 120 کے مکینوں کوگندے پانی اور ٹوٹی گلیوں کی مشکلات کا سامنا ہے۔  

حلقہ این اے 120 کےمکینوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کوووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

حلقہ این اے 120 کے مکینوں کو امید تھی کہ کلثوم نوازکوجتواکرمسلم لیگ ن ان کے مسائل حل کردے گی مگروہ کہتے ہیں کہ مایوسی ہوئی ۔