Sunday, May 12, 2024

لاہور ، امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، تین افراد جاں بحق

لاہور ، امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، تین افراد جاں بحق
December 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں صداقت، شبیر اور اسد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ فیروزوالہ شیخوپورہ پولیس کی حدود میں پیش آیا ہے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔