Tuesday, April 30, 2024

لاہور : الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کا ڈی جی ہیلتھ آفس کے باہر دھرنا جاری

لاہور : الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کا ڈی جی ہیلتھ آفس کے باہر دھرنا جاری
December 17, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کا ڈی جی ہیلتھ کے آفس کے باہر دھرنا جاری ہےمظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منوا کر ہی احتجاج ختم کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا آج ساتواں روز ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ہر بار انھیں جھوٹی تسلیاں دیکر واپس بھیج دیتی ہے مگر اس بار وہ اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں احتجاج میں پولیو اور ڈینگی مہم میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود ہے جنکا کہنا ہے کہ اپنی جان داﺅ پر لگا کر گھر گھر جاتی ہیں ،فرائض تندہی سے انجام دینے کے باوجود انھیں مستقل نہیں کیا جارہا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ حکومت اسی طرح ٹال مٹول سے کام لیتی رہی تو آئندہ بھی پولیو مہم کا بائیکاٹ کرینگے۔