Friday, May 3, 2024

لاہور : الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کا مطالبات پورے نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ

لاہور : الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کا مطالبات پورے نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ
December 14, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں الائیڈ ہیلتھ اسٹاف نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے کہا کہ حکومت سروس ا سٹرکچر سمیت دیگر وعدے پورے نہیں کر رہی ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کا پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈینگی ورکرز ڈی جی ہیلتھ آفس کے باہر اکٹھے ہوئے اور احتجاجی ریلی نکالی  مظاہرین نے محکمہ صحت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بار بار وعدوں کے باوجود مطالبات پورے نہیں کئے جارہے۔ احتجاجی ریلی مال روڈ سے ہوتی ہوئی سول سیکرٹریٹ پہنچی جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا   مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی بھی دی۔