Sunday, September 8, 2024

لاہور : اغوا ہونے والا لخت جگر ماں باپ کو واپس مل گیا

لاہور : اغوا ہونے والا لخت جگر ماں باپ کو واپس مل گیا
January 12, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے جناح ہسپتال سے اغوا ہونے والا پانچ سالہ بچہ بازیاب ہو گیا۔ اغوا کار بچے کینال روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ لخت جگر واپس ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ فہد گزشتہ روز اپنے والدین کے ساتھ جناح ہسپتال آیا جہاں وارڈ سے نامعلوم خاتون اسے اغوا کر کے لے گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آئی اور دو گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا تاہم صبح سویرے اغوا کار اسے کینال روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بچے کو لاوارث کھڑا دیکھ کر شہری نور احمد نے اسے پولیس اسٹیشن پہنچا دیا۔ اطلاع ملنے پر والدین بھی تھانہ گارڈن ٹاون پہنچ گئے جہاں پولیس نے تصدیق کے بعد اسے ماں باپ کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ بچے کو طبی معائنے کے لیے جناح ہسپتال بھیج دیا گیا۔