Saturday, April 20, 2024

لاہور ، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے پہلے بیج کے 400سے زائد اہلکار پاس آؤٹ

لاہور ، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے پہلے بیج کے 400سے زائد اہلکار پاس آؤٹ
October 31, 2018
لاہور (92 نیوز) اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کےپہلےبیج کے کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں 400 سے زائد اہلکار پاس آؤٹ ہوئے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاکہنا ہے کہ ہم نے صوبہ کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے پہلے بیج کے کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایلیٹ  پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہوئی ۔  پریڈ میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 400 اہلکارپاس آؤٹ ہوئے۔پاس آؤٹ ہونے والوں نےپیشہ وارانہ مہارتوں کاعملی مظاہرہ کیااورحاضرین کالہوگرمایا ۔ مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پریڈکامعائنہ کیا ، تقریب سے خطاب میں ان کاکہنا تھاکہ صوبے کوجرائم سے پاک کرنے کے لئے جوبھی وسائل فراہم کرنا پڑے،دریغ نہیں کریں گے ۔ آئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے اہلکار ہائی رسک پرسنیلیٹیزکے ساتھ ڈیوٹی کے فراض سرانجام دیں گے، غریبوں کی داد رسی کرنے میں بھی یہ فورس اپنا کردار ادا کرے گی۔ پاس آؤٹ ہونےوالےجوانوں کاکہنا ہے کہ وہ  سوہنی دھرتی کے امن وامان کے لیےاپنا کردارادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔