Friday, May 17, 2024

لاہور ، اسلام پورہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان ڈور پھرنے سے جاں بحق

لاہور ، اسلام پورہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان ڈور پھرنے سے جاں بحق
May 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہورمیں پتنگ بازی ایک اور جان نگل گئی۔ اسلام پورہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی بھائی کے ساتھ سیر کے لیے نکلا تھا کہ بند روڑ پر ڈور پھرنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ پر اظہار افسوس کی اور نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے غفلت کے ذمہ داروں  کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیا۔ عثمان بزدار نے کہا پتنگ بازی  کے واقعات قطعی نا قابل برداشت ہیں ۔ پتنگ بازی کرنے والوں اور بیچنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔ پتنگ بازی پر 100 فیصد کنٹرول کرنا ہو گا ۔ پتنگ بازی کا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ افسران قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔