Thursday, April 25, 2024

لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، خنکی میں اضافہ

لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، خنکی میں اضافہ
October 25, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ ہرنائی اور لورالائی میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسلام آباد، لاہور اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات ایک بجے بارش ہوئی جس سے خنکی بڑھ گئی۔ پشاور اور چارسدہ میں گزشتہ روز شام سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری رہی جس سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔ ہرنائی میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گری جس سے تین بچیاں جاں بحق اور تین زخمی ہو گئیں۔ لورالائی کے علاقے دکی میں ایک کان پر آسمانی بجلی گری جس سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو میں چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں آج دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔