Monday, May 20, 2024

لاہور ، ادویات کی ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ‏

لاہور ، ادویات کی ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ‏
April 24, 2019

لاہور  ( 92 نیوز) لاہور میں ادویات کی ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ایک ملزم گرفتار  کر کے  مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے علاقے کوٹ لکھپت میں ادویات کے گودام پر چھاپہ مارا ، گودام میں زندگی بچانے والی ادویات پڑی تھیں جہاں ان کی ایکسپائری ڈیٹ، قیمتوں اور دیگر معلومات کو تبدیل کیا جارہا تھا۔

اطلاع پر اے سی ماڈل ٹاؤن اور ڈرگ انسپکٹرز نے چھاپہ مارا  اور ادویات کے سیمپل قبضہ میں لےکر لیبارٹری بھجوادیا ،اس دوران گودام کو سیل کر کےگودام کے ملازم توقیر کو گرفتارکر لیا گیا۔

گودام مالک اور ملازم توقیر کے خلاف  تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست جمع کرادی گئی۔