Sunday, September 8, 2024

لاہور: اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پچاس مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

لاہور: اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پچاس مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
January 10, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پچاس مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئےتقریب کی خاص بات ایک تو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت تھی جو نکاحوں کے گواہ بھی بنےجبکہ شادیوں کے اخراجات ان کے والد آصف زرداری نے اٹھائےبلاول نے دعائیں دے کر بچیوں کو رخصت کیا پارٹی کی دیگر اعلی قیادت بھی شریک ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق  بلا ول بھٹو بختاور اورآصفہ کے دائیں اور بائیں سجے سنورے بیٹھے ان دولہا دولہنوں کیلئے بھی کیا خوب لمحات ہیں ایک تو شادی کا موقع اور دوسرا بلاول بھٹو کی بہنوں سمیت تقریب میں شرکت عروسی لباس زیب تن کئے اپنے جیون ساتھی کے ہمراہ بیٹھی ان دلہنوں میں سے کوئی یتیم ہے تو کوئی انتہائی غریب محنت کش کی بیٹی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جوڑوں کو مبارکباد دی۔ دلہنوں کو زیور فرنیچرز کراکری سمیت جہیز کا سارا سامان دیا گیا زندگی کا نیا سفر شروع کرنیوالے جوڑوں نے تقریب میں بینظیر بھٹو کے بچوں کی شرکت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔ امیر بیگم ٹرسٹ کی چیئرپرسن روبینہ شاہین نے بتایا کہ ٹرسٹ ابھی تک نو سو پچاس مستحق جوڑوں کی شادی کروا چکا ہے۔ تقریب کے اختتام پر الوداعی نغموں کے ساتھ جوڑوں کو دعائیں دے کر رخصت کیا گیا۔