Friday, April 26, 2024

لاہور: اتواربازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور: اتواربازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
September 4, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے اتوار بازاروں میں عید کی آمد سے پہلے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں دکانداروں نے مہنگائی کا ذمہ دار بڑے تاجروں کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق مہنگی اشیائے خوردونوش اور سہولتوں کا فقدان، لاہور کے علاقے گلبرگ کا اتوار بازار جہاں نہ تو سبزیوں اور پھلوں کے نرخ نامے آویزاں ہیں اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کا کوئی عملہ موجود ہے۔ شہریوں نے مہنگائی میں اضافے کو خودساختہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ اتواربازاوں میں اشیائے خوردونوش سستی نہیں بلکہ عام مارکیٹ کے ریٹ پر ہی دستیاب ہیں۔ عید کا مہینہ شروع ہوتے ہی پیاز، ٹماٹراور لیموں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں تاہم دکانداروں نے مہنگائی کا ذمہ دار بڑے تاجروں کو قرار دے دیا