Saturday, April 27, 2024

لاہور، اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں 10 سے 20 روپے تک بڑھ گئیں

لاہور، اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں 10 سے 20 روپے تک بڑھ گئیں
June 27, 2021

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، اتوار بازاروں میں گزشتہ اتوار کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے، خریداری کیلئے آئے شہری مایوس دیکھائی دئیے اور خالی ہاتھ گھروں کو لوٹتے رہے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں مہنگائی کا طوفان تھمنے والا سلسلہ جاری
عام مارکیٹ کے بعد حکومت کی جانب سے لگائے گئے ماڈل بازاروں میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

گزشتہ اتوار کی نسبت سرکاری نرخنامے میں ہر چیز کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، ماڈل بازاروں میں اس وقت لہسن 130، آلو 60، ادرک 395 اور میتھی 177 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 10 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہو اہے، اتوار کے روز خریداری کیلئےآئے شہری مہنگائی کا رونا روتے نظر آئے۔

اگر بات کی جائے پھلوں کی تو پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں، خریداری کیلئے آئے شہری خالی تھیلے لیکر گھروں کو لوٹتے رہے گے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے قیمتیں پر قابو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔