Friday, April 19, 2024

لاہور: ابرآلود موسم سے سردی کی شدت بڑھ گئی

لاہور: ابرآلود موسم سے سردی کی شدت بڑھ گئی
January 14, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور میں بادلوں کا راج، آسمان پر کالے بادل چھانے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔ شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لاہور میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ لاہور کا درجہ حرارت کم از کم سات اور زیادہ سے چودہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سردی کی شدت درجہ حرارت سے بھی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود شہری موسم کو انجوائے کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گہرے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے لاہور کا منظر اور بھی حسین بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔