Friday, April 26, 2024

لاہور ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ، نوازشریف

لاہور ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ، نوازشریف
July 9, 2018
لندن ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم لاہور ائیرپورٹ پر ہی اتریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل وہاں پر ہی بنائیں گے ۔ اہلیہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کلثوم نواز ہوش میں نہیں ہیں ، وینٹی لیٹر میں ہیں ، ان کی صورتحال چند دن پہلے والی ہی ہے ، دعا کریں کہ اللہ کلثوم نواز سمیت تمام بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ دوسری جانب  ایون فیلڈ رہائش کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس موقع پر پولیس بھی وہاں پر موجود تھی ۔