Friday, March 29, 2024

لاہور: آپریشن ردالفساد کے دوران 14 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: آپریشن ردالفساد کے دوران 14 مشتبہ افراد گرفتار
March 2, 2017

لاہور (92نیوز) آپریشن رد الفساد کے تحت امن دشمنوں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ شاہدرہ سے بھی منشیات فروش سمیت چار ملزم دھر لئے گئے۔ شجاع آباد میں تهانہ صدر اور تهانہ راجا رام کی پولیس نے بگڑیں اور رسول پور کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران5 افراد کوگرفتارکرلیا۔

رسول پور سے دوران سرچ آپریشن آصو گینگ کے 3 ڈاکووں آصف، ریاض اور راجا کوگرفتار کرلیا گیا جبکہ 3 ڈاکوفرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں سے چھینی گئی 4 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ بگڑیں کے علاقے سے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد عنصر اور عبدالرحمان سے اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔