Friday, May 10, 2024

لاہور، آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کا آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لاہور، آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کا آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
February 9, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، فی کلو آٹا تین روپے کی کمی کے بعد پینسٹھ روپے میں فروخت ہوگا۔ آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں فی الفور تین روپے کمی کا اعلان کر دیا، آٹا چکی کا فی کلو ریٹ اڑسٹھ روپے سے پینسٹھ روپے کر دیا گیا، چکی کے آٹے کی فی من قیمت ستائیس سو بیس روپے سے چھبیس سو روپے فی من ہو گئی۔ آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ مالکان کو ریلیف دے تو قیمتوں میں مزید کمی کر دی جائے گی، معیاری گندم مہنگے داموں خریدنے کے باوجود عوام الناس کی خاطر آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔