Monday, May 20, 2024

لاہور ، آندھی کے باعث کینال روڈ پر درخت گر گئے ‏

لاہور ، آندھی کے باعث کینال روڈ پر درخت گر گئے ‏
April 24, 2019

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں آندھی کے باعث کینال روڈ پر درخت گر گئے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

لاہور  کے مختلف علاقوں میں آندھی کے باعث  جہاں متعدد فیڈرز ٹرپ ہوئے  وہاں ہی اس آندھی کے باعث کینال روڈ پرکئی  درخت گر گئے ۔

درخت سڑک کے درمیان میں گرنے سے  ٹریفک کی روانی  متاثرہوئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاع ملتے  ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے درخت روڈ سے ہٹادئیے ، جس کے بعد ٹریفک  بحال ہوگئی۔