Sunday, September 8, 2024

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے کل کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا  

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے کل کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا  
July 15, 2016
  لاہور(92نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف کل لاہور میں ہونیوالی تاجروں کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تاجروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی بجائے دکانیں کھولیں گے جو آمدنی ہو گی اس کا ایک حصہ کشمیری بھائیوں کیلئے وقف کرینگے۔ بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کر دی۔ تفصیلات کےمطابق انجمن تاجراں پاکستان نعیم میر گروپ نے سولہ جولائی کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا لیکن خالد پرویز گروپ نے ہڑتال کی مخالفت کی ہے اور دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنما خالد پرویز کا کہنا تھا کہ ٹوٹی پھوٹی ہڑتال کشمیر کاز کو فائدے کی بجائے نقصان پہنچائے گی اس لئے ہم ہڑتال نہیں کرینگے۔ تاجر رہنماﺅں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو آزادی کا حق دیا جائے۔ انجمن تاجراں خالد پرویز گروپ نے جہاں عوام سے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی وہیں یہ اعلان بھی کیا کہ جو تاجر بھارتی مصنوعات بیچیں گے ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔