Saturday, April 20, 2024

لاہور آج بھی آلودہ شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 362 ریکارڈ

لاہور آج بھی آلودہ شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 362 ریکارڈ
November 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 362 ریکارڈ کیا گیا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بیجنگ دوسرے اور نئی دہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں ڈھاکہ چوتھے، کولکتہ پانچویں، انچیون چھٹے، سیول ساتویں، کراچی آٹھویں، زگریب نویں اور شینیانگ دسویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کے شہروں میں بہاولپور 387 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے اور ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے، ادھر موٹروے ایم ون پر دھند کے ڈیرے ہیں، پشاور سے رشکئی تک موٹروے دھند کے باعث بند رکھی گئی۔