Sunday, September 8, 2024

لاہور: آئی ٹی انجینئر وقاص سلیم اور پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ کے گھر چوری، ملازمہ ساٹھ لاکھ لوٹ کر فرار

لاہور: آئی ٹی انجینئر وقاص سلیم اور پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ کے گھر چوری، ملازمہ ساٹھ لاکھ لوٹ کر فرار
August 17, 2015
جوہر ٹائون (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تعینات آئی ٹی انجینئر وقاص سلیم اور پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ کے گھر میں چوری کی واردات۔ ملازمہ ساتھیوں سے مل کر ساٹھ لاکھ روپے سے زائد نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئی۔ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سربراہ چودھری اکبر نے گھر کا ایک پورشن وقاص سلیم کو کرایہ پر دے رکھا تھا۔ وقاص سلیم اپنے آبائی گائوں سرگودھا گئے ہوئے تھے جبکہ چودھری اکبر گھر سے دوستوں کو ایئرپورٹ چھوڑنے گئے ہوئےتھے۔ موقع پا کر گھریلو ملازمہ بشیراں بی بی نے ساتھیوں کو گھر بلا کر دروازے اور سیف الماریاں توڑ کر لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون اور پرائز بانڈ سمیت ساٹھ لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے وقاص سلیم نے اپنی بہن کی شادی کرنا تھی جس کا زیور اور سامان بھی گھر میں موجود تھا۔