Monday, September 16, 2024

  لاہور: 92نیوزکے آفس میں قاری پاکستان سیزن ٹو کے ایڈیشن ،درجنوں قاری قسمت آزمانے پہنچ گئے

  لاہور: 92نیوزکے آفس میں قاری پاکستان سیزن ٹو کے ایڈیشن ،درجنوں قاری قسمت آزمانے پہنچ گئے
April 10, 2017
لاہور(92نیوز)  لاہور میں نائنٹی ٹونیوز کے آفس میں قاری پاکستان سیزن ٹو  کے ایڈیشن ، درجنوں قاری قسمت آزمانے پہنچ گئے،مقابلے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو عمرےکے  ٹکٹ دئیے جائیں گے ۔۔ تفصیلات کےمطابق قاری پاکستان سیزن ٹو کے حوالے سے نائنٹی ٹو نیوز کے لاہور آفس میں ایڈیشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں لاہور فیصل اباد گوجرانوالہ اور دیگر شہروں سے آئے قاری حضرات شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ شرکا کاکہناتھاکہ یہ نائنٹی ٹونیوز کی اچھی کاوش ہےسیزن ٹو بھی پہلے سیزن کی طرح بابرکت ہوگا۔ صبح بارہ بجےشروع ہونے والے ایڈیشن کا وقت تو پانچ بجے تک تھا لیکن شرکا کی بڑے تعداد کے باعث  اس کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔