Friday, April 26, 2024

لاہور ، 26 سالہ ماڈل انعم تنولی کی موت کو پولیس رپورٹ میں خود کشی قرار دے دیا گیا

لاہور ، 26 سالہ ماڈل انعم تنولی کی موت کو پولیس رپورٹ میں خود کشی قرار دے دیا گیا
September 2, 2018
لاہور (92 نیوز) ڈیفنس لاہور میں پھندے سے جھولتے مردہ پائی گئی ماڈل انعم تنولی کی موت کوپولیس رپورٹ میں خودکشی قراردے دیا گیا۔ پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں مردہ پائی گئی ماڈل انعم تنولی  کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماڈل کے جسم پر کوئی نشانات نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق ماڈل نے خود کشی کی۔ چھبیس سالہ انعم نے فیشن ڈیزائنگ کا کورس کر رکھا تھا اور وہ دو ماہ پہلے ہی اٹلی سے پاکستان پہنچی تھی۔ پولیس کو دیئے گئے والدہ کے بیان کے مطابق ماڈل انعم تنولی ذہن تناؤ کا شکار تھی اورنشہ بھی کرتی تھی۔ اس نے نشہ سے روکنے پربہت برا منایا۔ لاش ملنے کے بعد پولیس نے ماڈل گرل کا موبائل قبضے میں لے لیا  تھا۔