Monday, September 16, 2024

لاہور : 20کلو آٹے کا تھیلا 20روپے سستا‘ نئی قیمت 750 روپے مقرر

لاہور : 20کلو آٹے کا تھیلا 20روپے سستا‘ نئی قیمت 750 روپے مقرر
April 19, 2016
لاہور (92نیوز) لاہوریوں کے لیے خوشخبری۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے بیس کلو آٹے کے تھیلے میں بیس روپے کی کمی کر دی۔ نئی قیمت سات سوپچاس روپے ہو گئی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد کی گئی۔ بیس روپے کمی کے بعد بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سات سو ستر روپے سے کم ہو کر سات سو پچاس ہو گئی ہے۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کے باعث ہوا تھا۔ اب قیمت کم ہوئی ہے تو عوام کو ریلیف دینے کے لیے انہوں نے بھی بیس کلو آٹے تھیلے کی قیمت کم کر دی ہے۔