Thursday, May 2, 2024

لاکھوں مسلمانوں کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری‘ درود و سلام کے نذرانے

لاکھوں مسلمانوں کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری‘ درود و سلام کے نذرانے
December 23, 2015
مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) دنیابھر سے لاکھوں عاشقان رسول جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کیلئے مدینہ منورہ پہنچ چکے گئے۔ اس موقع پر عاشقان رسول روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضر ہو کر درود وسلام کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارہ ربیع الاوال کی مناسبت سے لاکھوں زائرین آقائے دو جہاں‘ نبی محترم حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت باسعادت منانے اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے آج روضہ اقدس پر جمع ہو گئے۔ وہ معمول کی عبادات کے علاوہ درود و سلام کے نذرانے پیش کرنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران روضہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے مسجد نبوی کے صحن میں موجود افراد کو صحن خالی کرنے کا حکم دیا تاہم زائرین عبادات اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت پر درود و سلام پڑھنے ہدیہ نعت پیش کرنے میں مصروف رہے جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کو زبردستی باب جبریل سے پیچھے ہٹا دیا۔ اس دوران عاشقان رسول اور سعودی پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ زائرین کا تعلق پاکستان‘ مصر‘ سوڈان‘ اردن اور دیگر ممالک سے تھا۔