Thursday, March 28, 2024

لاکھوں فرزندان اسلام آج فریضہ حج ادا کرینگے

لاکھوں فرزندان اسلام آج فریضہ حج ادا کرینگے
September 11, 2016
  مکہ مکرمہ(92نیوز)لبیک اللھم لبیک کی صدائیں ، منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہو گئی ہےجبکہ  لاکھوں فرزندان اسلام آج فریضہ حج ادا کرینگے ۔ جبکہ  پینتس سال تک خطبہ حج  دینے والے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ علیل ہو گئےہیں  اور اس بار خطبہ حج  شیخ صالح بن حمید  دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق  پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں  جہاں احرام باندھنے کے بعد مناسک حج کی ادائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ آٹھویں ذی الحجہ  کو منیٰ  میں دنیا کی سب  سے بڑی خیمہ بستی آباد ہو گئی ۔ فرزندان اسلام آج رات   منیٰ   میں قیام کریں گے  اور  تمام نمازیں باجماعت ادا کریں گے۔ منیٰ میں رات قیام کرنے کے بعد عازمین حج میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد  ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے ۔