Sunday, September 8, 2024

لاکھوں افراد نے امریکا میں ایک صدی بعد پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا

لاکھوں افراد نے امریکا میں ایک صدی بعد پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا
August 21, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں لاکھوں افراد نے انیس سو اٹھارہ کے بعد پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا۔

تفصیلات اس رپورٹ میںایک صدی بعد پہلا مکمل سورج گرہن۔۔۔ دو منٹ چوالیس سیکنڈ تک دن میں اندھیرا چھایا رہا۔ نظارے کیلئے سیکڑوں مقامات پر انتظامات کیے گئے۔ شہریوں نے خصوصی چشمے خریدے۔ واشنگٹن میں پاکستانی وقت کے مطابق دس بج کر بیس منٹ پر مکمل گرہن ہوا۔ دنیا بھر میں لوگوں نے ٹی وی پر براہ راست منظر دیکھا۔

امریکیوں کی زندگی میں ایسا موقع شاید ہی دوبارہ آئے۔۔۔۔امریکا کی 100 سالہ تاریخ کے پہلے سورج گرہن کا آغاز ریاست اوریگان میں پاکستانی وقت کے مطابق 9بج کرگیارہ منٹ پر ہواجبکہ ایک گھنٹے کے بعد چاند مکمل طور پر سورج اور زمین کے درمیان آگیا جس سے دن میں رات کا سماں پیدا ہوگیا۔

اس نایاب نظارے کو دیکھنے کیلئے امریکا بھی میں لاکھوں لوگوں نے مخصوص عینکوں کا استعمال کیا جبکہ سورج گرہن کے موقع پر  کچھ لوگ اپنے عقائد کے مطابق رسومات اور عبادات کرتے بھی نظر آئے۔

ماہرین کے مطابق سورج گرہن کا آغاز امریکی ریاست اوریگان سے ہوجو مسلسل جنوبی کیرلینا تک اڑتالیس ریاستوں میں دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق امریکی ریاست کنکٹی کٹ کاچھوٹاسا شہرہاپکن ویلز اس سورج گرہن کا مرکز رہا۔۔۔۔جہاں امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر بیس منٹ پر چاند سورج کے سامنے آیا اور زمین پرمکمل اندھیرا چھا گیا،،یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہی۔

امریکا کے علاوہ یورپ اور کچھ افریقی ممالک میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھنے کو ملا تاہم رات ہونے کے باعث پاکستان سمیت ایشیاء کےکسی حصے میں  نہیں دیکھاگیا۔