Sunday, September 8, 2024

لاکس اوپن : ہاف پائپ سنو بورڈنگ کے مقابلے جاپانی اور امریکی کھلاڑیوں کے نام

لاکس اوپن : ہاف پائپ سنو بورڈنگ کے مقابلے جاپانی اور امریکی کھلاڑیوں کے نام
January 23, 2016
برن (ویب ڈیسک) لاکس اوپن دوہزار سولہ کے سوئٹزر لینڈ میں ہونیوالے ہاف پائپ سنو بورڈنگ مقابلے جاپان کے آئیومی ہیرانو اور امریکہ کی ایرئیل گولڈ نے جیت لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مستقل ہاف پائپ پر ہونے والے مقابلوں میں بارہ مرد اور چھے خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سوئٹزرلینڈ کے کوہ کراپ سون گیون پر دوہزار دو سواٹھائیس میٹر بلند یہ ہاف پائپ چھے میٹر اونچا بائیس میٹر عریض اور دو سو میٹر طویل ہے۔ گزشتہ روز ہونیوالے مقابلے میں جاپان کے سترہ سالہ سنو بورڈر نے تیسری رن میں انتہائی عمدہ اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اکانوے اعشاریہ تین سات پوائنٹس سکور کر کے طلائی تمغہ جیتا۔ سوئٹزر لینڈ کے پیٹرک برجینر اور ڈیوڈ بالترتیب اٹھاسی اعشاریہ آٹھ سات اور اٹھاسی اعشاریہ چھے دو پوائنٹس بنا کر طلائی اور کانسی کا تمغہ جیتے۔ خواتین کا فائنل امریکی ایرئل گولڈ کے نام رہا جس نے اپنی دوسری کوشش میں اکانوے اعشاریہ ایک دو پوائنٹ بنا کرحریف کھلاڑیوں کو آوٹ کلاس کر دیا۔ آسٹریا کی توراہ برائٹ دوسرے اورجاپانی ہیکارو اوئی تیسرے نمبر پر رہی۔