Tuesday, May 14, 2024

لاک ڈاؤن کےخاتمےکےبعدریسٹورنٹس کی رونقیں بحال

لاک ڈاؤن کےخاتمےکےبعدریسٹورنٹس کی رونقیں بحال
August 23, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعدایک دفعہ پھر سے ریسٹورنٹس کی رونقیں بحال ہوگئیں،شہریوں نے فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ فوڈ پوائنٹس کا رخ کر لیا۔ طویل لاک ڈاؤن کے بعد لاہور شہر کی رونقیں  کی رونقین ایک بار پھر سے بحال ہو گئیں  ، ریسٹورینٹس کھلتے ہی کھابوں کے شائقین لاہوریوں نےہوٹلز کا رخ کرلیا ہے ، شہری اپنی فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ کھابوں کیلئے ریسٹورینٹس پہنچ رہے ہیں، کوئی کڑاھی پر ہاتھ صاف کر رہا ہے تو کوئی بار بی کیو کا آرڈر کیے بیٹھا ہے ۔ ادھر کورونا وباء کے پیش نظرحکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جارہا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت  نے تو ریسٹورینٹس کھول دئیے ہیں اب ہمیں بھی چاہیے کہ ایس او پیز کو فالو کریں ۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ وہ حکومت کے فیصلے کو اسپورٹ کرتے ہیں اور  تمام حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ریسٹورینٹس میں کام کرنے والا عملہ بھی حکومتی ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔