Wednesday, April 24, 2024

لاک ڈاؤن کے دوران مخصوص شعبے کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد ، صنعتی پہیہ چلنا شروع

لاک ڈاؤن کے دوران مخصوص شعبے کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد ، صنعتی پہیہ چلنا شروع
April 15, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران مخصوص شعبے کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد سے صنعتی پہیہ چلنا شروع ہو گیا۔ فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں کارخانے کھل گئے۔ آٹوسپیئر پارٹس، زرعی مشینری اور دیگر آلات کی دکانیں بھی کھل گئیں ۔ ٹیلرز، پلمبرز، حجام نے بھی کام شروع  کردیا ۔ کورونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ کارخانوں میں کام شروع ہونے سے 2 لاکھ سے زائد مزدور ڈیوٹی پر واپس آ گئے۔ کھرڑیانوالہ کے مقام پر کئی بڑے صنعتی یونٹس میں برآمدی سامان کی تیاری ہونے لگی ۔ آئندہ ایک ہفتہ میں مزید کئی صنعتی یونٹس میں کام شروع ہو جائے گا۔ چالو ہونیوالے کارخانوں میں برآمدی آرڈرز کے مطابق بیڈ شیٹ دیگر سامان تیار ہو رہا ہے۔ چالو ہونیوالے کارخانوں میں کرونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔